لاہور(نیوزڈیسک)ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کا امریکا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے پنجاب میں فرانزک سائنس میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
