اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ایڈمرل نوید اشرف کو چیف آف نیول سٹاف مقرر ھونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایڈمرل نوید اشرف ایک تجربہ کار، باصلاحیت اور قابل آفیسر ہیں۔ ان کی سربراہی میں پاک بحریہ مزید مضبوط فورس بن کر ابھرے گی ۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پاکستان کی بری اور فضائی فورسز کی مانند افواج پاکستان کا کلیدی جزو ہے۔ پاک بحریہ پیشہ ورانہ اور بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میی ہوتا ہے-پاک بحریہ نے ہمیشہ پاکستان کی سمندری حدود کی بہترین انداز میں حفاظت کی ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا ہے تو پاک بحریہ کے جوان ہمیشہ ملک کی حفاظت اور خدمت کےلئے پیش پیش رہے ہیں۔
اسپیکر نے پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو بھی سراہا اور کی لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سپیکرقومی اسمبلی کی ایڈمرل نویداشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
