راولپنڈی:انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کرلی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 50,000 روپے کے مچلکوں کے عوض صداقت عباسی کی ضمانت منظور کی ۔صداقت علی عباسی پر آر اے بازار راوالپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی۔عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ایف آئی آر میں غداری، دہشتگردی، جلا ئو گھیرا اور بغاوت جیسی سنگین دفعات شامل ہیں۔


