ہومپاکستانسی آئی اے پولیس کی کارروائی ،گن پوائنٹ پرشہریوں سے قیمتی اشیا چھیننے والاکارندہ گرفتار

سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،گن پوائنٹ پرشہریوں سے قیمتی اشیا چھیننے والاکارندہ گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس)ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،گن پوائنٹ پر شہریوں سے قیمتی اشیا چھیننے کی وارداتوںمیں ملوث منظم گروہ کا سرکردہ کارندہ محسن اقبال گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے قیمتی موبائلز اور نقدی برآمد کر لی گئیں ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی ۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔