لاہور،گورنر پنجاب چودھری سرور نے پاک سعودی تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عوام کے دل ہمیشہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو گورنر ہائوس میں ملاقات کے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،چودھری سرور نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات پر 22کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ہر لحاظ سے کامیاب رہے گا، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ سے ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملاکر چلتے ہیں، خادم حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان اور سعودی عوام کے دل ہمیشہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، گورنر پنجاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
