Tuesday, December 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ کا زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے بڑا اقدام

سپریم کورٹ کا زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد:سپریم کورٹ کا زیرالتوا مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے، سپریم کورٹ نیماہ اکتوبر کے لیے مجوزہ کازلسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی سے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندگان کی ملاقات میں یہ طے پایا کہ عدالت میں مقدمات کی بہتر طریقے سے پیروی کے لیے نجی فریقین کے وکلا اور سرکاری وکلا کو اگر پہلے سے کاز لسٹ میں لگے مقدمات کا پتہ ہو تو اس سے کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

چیف جسٹس اور ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس سردار طارق مسعود نے وکلا رہنماں کے ساتھ ملاقات میں ایک مہینے کے لیے کاز لسٹ کے اجرا پر اتفاق کیا۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی وکلا سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں ہر ہفتے دائر کیے گئے اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 18 تا 22 ستمبر تک 225 مقدمات دائر ہوئے، اسی مدت کے دوران 205 مقدمات نمٹائے گئے۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق نمٹائے گئے مقدمات میں متفرق درخواستیں شامل نہیں، منتخب وکلا نمائندگان نے تجویز دی کہ وکلا اور فریقین کی تیاری کے لیے ماہانہ مجوزہ کازلسٹ جاری کی جائے، جس پر سپریم کورٹ کی 4 ہفتوں کی مجوزہ کازلسٹ کے اجرا کی پوری کوشش کرنے کا کہا گیا، عدالت عظمی نے ماہ اکتوبر کے لیے مجوزہ کازلسٹ جاری کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔