Saturday, September 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزلاہور میں غیرمعیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی

لاہور میں غیرمعیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی

لاہور:لاہور میں غیرمعیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی۔پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ میرے بھائی اور میرے دوست کو قصور میں آنکھوں میں یہ انجیکشن لگے جس سے ان کو انفیکشن ہوکر نظربند ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ بھائی کو لاہور کے اسپتال منتقل کیا تو وہاں مزید 18مریض موجود تھے۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھاکہ لاہور کے تقریبا 40 افراد غیر معیاری انجیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے غیرمعیاری انجیکشنز کا سارا اسٹاک اٹھا لیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ماہرامراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔ ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے، غیرمعیاری انجیکشن لگنے سے مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔