ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،2دہشت گرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،2دہشت گرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ کھنہ پل پہاڑی اور راولپنڈی کے قریب سے دو دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ہے ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے ،پولیس ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کی،گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔