ہوماسلام آبادپولیس کا میرا آبادی میں گرینڈ سرچ آپریشن ،35 مشکوک افراد تھانے منتقل

پولیس کا میرا آبادی میں گرینڈ سرچ آپریشن ،35 مشکوک افراد تھانے منتقل

اسلام آباد،اسلام آباد پولیس کا میرا آبادی میں گرینڈ سرچ آپریشن ،سرچ آپریشن جمعتہ الوداع، القدس اور عید کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 50 گھروں، 500 افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 35 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفی تنویر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بغیر کاغذات 45 موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ لگایا گیا ہے، آپریشنز شہریوں سے سے گزارش ہے کہ دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔