لاہور،اداکارہ ایشل فیاض نے معروف ڈراما ساز خلیل الرحمن قمر سے گزشتہ برس شادی کی افواہوں پر ایک بار پھر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہیں پھیلنے کے بعد انہیں کام ملنا مشکل ہوگیا تھا اور انہیں کہا جاتا تھا کہ وہ ڈراما ساز کی اہلیہ ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام نہیں کیا جا سکتا۔ایشل فیاض اور خلیل الرحمن قمر کی شادی کی افواہیں جنوری 2020 میں پھیلی تھیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔دونوں کی شادی کی افواہیں اس وقت پھیلیں جب 2019 کے آخر میں خلیل الرحمن کی فلم کاف کنگنا میں ایشل فیاض ایکشن میں دکھائی دیں۔شادی کی افواہوں کے بعد خلیل الرحمن قمر، ان کی پہلی اہلیہ اور خود ایشل فیاض نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ایشل فیاض اور خلیل الرحمن قمر نے سوشل میڈیا پوسٹس اور مختلف انٹرویوز میں شادی کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان صرف ہدایت کار اور اداکار جیسا تعلق ہے۔شادی کی افواہوں کے ایک سال بعد اب دوبارہ بھی ایشل فیاض نے مذکورہ معاملے پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ افواہوں سے جہاں ان کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی، وہیں انہیں پروفیشل زندگی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔
اداکارہ ایشل فیاض کی خلیل الرحمان قمر سے شادی کی خبروں کی تردید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔