ہومبریکنگ نیوزسانحہ جڑانوالہ: جوڈیشل کونسل کے قیام پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

سانحہ جڑانوالہ: جوڈیشل کونسل کے قیام پر 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 15 روز میں درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کونسل کے قیام کے لئے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے، تحقیقات کے لئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار سے کرسچن کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں، لہٰذا عدالت بروقت اور فوری انصاف کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 15 روز میں درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔