ہومبریکنگ نیوزپاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونیکا امکان

پاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونیکا امکان

دبئی:پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونیکا امکان ہے۔یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امارات باہمی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، باہمی تجارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔