ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن کی نگران حکومت کو سی ڈی اے بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے ہدایت

الیکشن کمیشن کی نگران حکومت کو سی ڈی اے بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے ہدایت

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو سی ڈی اے بورڈ ممبران کو تبدیل کرنے ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سی ڈی اے بورڈ ممبران کو بھی تبدیل کرنے کا کہہ دیا گیا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے چیف کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی تبدیل کرنے کا کہا تھا تاہم اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر سمیت متعدد افسران کو تبدیل نہیں کیا گیا جبکہ سی ڈی اے بورڈ ممبران کو بھی تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،، ممبر اسٹیٹ کی تبدیلی کے بعد ممبر ایڈمن ، ممبر پلاننگ کو بھی تبدیل کیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔