Saturday, December 27, 2025
ہومتعلیمکوروناوبا کی تعداد کم ہونے پرہی سکول کھو لے جاسکتے ہیں،ڈاکٹر مراد راس

کوروناوبا کی تعداد کم ہونے پرہی سکول کھو لے جاسکتے ہیں،ڈاکٹر مراد راس

لاہور(آئی پی ایس )وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ تعلیمی ادارے کھولنا کورونا کیسسز کی تعداد کم ہونے پر منحصر ہے،شہری کورونا ایس او پیز پرہر صورت عملدرآمد کریں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ کوروناوبا کی تعداد کم ہونے پرہی سکول کھو لے جاسکتے ہیں،شہری کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں،40 سال سے زائد عمر کے شہری ہر صورت اپنی ویکسنیشن کروائیں ، اب صرف سماجی فاصلے اور ویکسی نیشن کے ذریعہ ہی ہم کورونا وائرس کو کم کرسکتے ہیں،عوام اورحکومت مل کرکورونا وائرس کو کم کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔