اسلام آباد(سب نیوز )نگران وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حاضر سروس فوجی افسرکو بھی چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کے ذریعے کسی حاضر سروس فوجی افسر کو بھی تعینات کیا جاسکے گا، چیئرمین نادرا کے عہدے پر ڈیپوٹیشن یا سیکنڈمنٹ کے طور پرکسی افسر کو تعینات کیا جاسکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ قواعد میں ترمیم سے منتخب کییگئے افراد کی تقرری معدوم ہونیکا خدشہ ہے۔ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے لیے قواعد میں دوسری بار تبدیلی کی گئی ہے۔
چیئرمین نادرا حاضر سروس فوجی افسر بھی تعینات ہوسکے گا،کابینہ نے منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔