Monday, September 23, 2024
ہومپاکستانریاست مکمل طور پر اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام، اکرم گِل

ریاست مکمل طور پر اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام، اکرم گِل

اقلیتوں کا تحفظ نہ کیا تو الگ صوبے کا مطالبہ کریں گے ،
سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے سانحہ جڑانوالہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مکمل طور پر اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت قانون کی آڑ میں اقلیتوں کےساتھ ذلت آمیز رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو نچلے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے ۔اکرم گل نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان نے نہ صرف مسیحیوں کے گھروں کو جلایا بلکہ چرچوں اور بائیبل مقدس کو بھی جلایا اور بے حرمتی کی لہذا ملزمان کے خلاف295-Aاور295-B
کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔ اکرم گل نے کہا کہ اگر ریاست نے اقلیتوں کے چرچوں اور جان ومال کا تحفظ ٹھوس بنیادوں پر نہ کیا تو اقلیتیں پاکستان میں الگ صوبے کا مطالبہ کردیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔