Sunday, December 8, 2024
ہومکامرسچین اور یوراگوئے ایک دوسرے پر اعتماد اور جیت جیت تعاون رکھنے والے ممالک ہیں، چینی صدر

چین اور یوراگوئے ایک دوسرے پر اعتماد اور جیت جیت تعاون رکھنے والے ممالک ہیں، چینی صدر


بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے یماندو اورسی کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہیں یوراگوئے کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یوراگوئے اچھے دوست اور ایک دوسرے پر اعتماد اور جیت جیت تعاون رکھنے والے ممالک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 36 سالوں میں دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات، مشترکہ مفادات پر عمل کیا ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں دوستی کے گہرے جذبے ہیں ۔انہوں نےچین یوراگوئے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لئے نومنتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔