ہوماسلام آباداسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

اسلام آباد (سب نیوز) ہمدرد یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بلیک میل بھی کیا گیا،اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاون کی پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
طالبہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مجھے نازیبا ویڈیو بناکر 6 مہینے تک بلیک میل کیا جاتا رہا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلیک میل کر کے مجھ سے طلائی زیورات اور نقدی رقم بھی لی جاتی رہی، ملزمان نے میرے شہر سے باہر نہ جانے پر ویڈیو بھی وائرل کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔