ہومبریکنگ نیوزعمران خان کیلئے جیل کے سیل میں نئے واش روم کی تعمیر شروع

عمران خان کیلئے جیل کے سیل میں نئے واش روم کی تعمیر شروع

اٹک (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیل میں واش روم کی تعمیر شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے سیل میں واش روم کی تعمیرشروع ہوگئی ہے، عمران خان نے گزشتہ روز جمعے کی نماز جیل مسجد میں ادا کی۔ذرائع کے مطابق جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آم اور آڑو بھی فراہم کیے گئے۔ عمران خان کو شیو کا سامان بھی مل گیا، انہوں نے سہولت ملنے پر کئی روز بعد شیو بنالی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔