ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنمارحیم کاکڑ بیٹوں سمیت بری

پی ٹی آئی رہنمارحیم کاکڑ بیٹوں سمیت بری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت بری کردیا گیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ اور ان کے دونوں بیٹوں ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ اور عبداللہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کیس میں باعزت طور پر بری کردیا۔
کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل اور آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔
واضح رہے کوئٹہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء اور ان کے دونوں بیٹوں کو 6 اگست کو سڑکیں بند اور احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔