ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے نئی نگران کابینہ سے حلف لیا، اس سے قبل گورنر نے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی صوبائی کابینہ کی سمری منظوری کر لی تھی۔
سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ اور ڈاکٹر محمد قاسم جان کابینہ کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر اور ظفراللہ خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔