لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے لاہور ہائیکورٹ میں دلائل دیئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ پرویز الٰہی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
عدالت نے کارروائی 22 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کر لی، پرویز الٰہی کی نظربندی سے قبل ڈیڑھ دن حراست میں رکھنے پر بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
پرویز الٰہی نظربندی کیس: لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
