ہومپاکستانسپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کے 48 ملازمین نوکری سے برطرف

سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کے 48 ملازمین نوکری سے برطرف

اسلام آباد ،سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے کے 48 ملازمین نوکری سے برطرف کر دیئے گئے

برطرف کئے گئے ملازمین میں ایک انسپکٹر اور دو اسسٹنٹ سب انسپکٹر وفات پا چکے ہیں ، انسپکٹر ظہیر الحق قاسمی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف اقبال اور نذیراحمد دوران ملازمت وفات پانے والوں میں شامل ہیں ، برطرف کئے گئے تین انسپکٹر،چار سب انسپکٹرز مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ، مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹاٹرڈ ہونے والوں میں انسپکٹربشیر احمد عباسی،دیدار علی شیخ اور رشید احمد شیخ ،سب انسپکٹر رانا بلند اختر، امتیاز احمد،نذیر احمد سہیتو،محمد اختر میں شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ کے حکم پر 48 ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیانوٹیفکیشن ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے جاری کیا۔

0001 1
0002 1
0003 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔