لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ معصوم بچیوں رضوانہ اور ایمن پر گھریلو تشدد کے بارے میں جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد غیر ملکی مخیر پاکستانیوں نے ان بچیوں کے لیے امداد بھیجی ہے۔
ڈاکٹرجاوید اکرم نے بتایا کہ گھریلو تشدد کا شکار بچیوں رضوانہ اور ایمن کو غیر ملکی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ غیر ملکی مخیر حضرات نے پنجاب حکومت کو امدادی رقوم کےچیک بھجوائے ہیں جو ان کے والدین کےحوالے کردیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مخیر حضرات نے دونوں بچیوں کی کفالت کا ذمہ بھی اٹھا لیا ہے۔
غیر ملکی مخیر پاکستانیوں کا رضوانہ اور ایمن کی امداد کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
