ہومپاکستانجدہ:سعودی جرمن ہسپتال میں یوم پاکستان کی تقریب، قونصل جنرل خالد مجید کی شرکت

جدہ:سعودی جرمن ہسپتال میں یوم پاکستان کی تقریب، قونصل جنرل خالد مجید کی شرکت

جدہ(خالدنواز چیمہ )جدہ میں سعودی جرمن ہسپتال جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملازم ہے، انتظامیہ نے یوم آزادی کے خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا جسکے مہمانِ خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید، اور ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد البنا تھے. یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام محمد عازم جاوید اور انکی اہلیہ طلعت عازم نے کیا۔ یوم آزادی کی اس تقریب میں سامعین کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا. ہسپتال کے خوبصورت ہال کو سبز اور سفید غباروں سے سجایا گیا تھا ننھے بچوں کے رنگ برنگ کپڑے حاضرینِ محفل کی نظروں کا مرکز بنے رہے۔

ہال میں موجود حاظرین کی بڑی تعداد نے قومی پرچم لہراتے ہوئے باسم پیران کے نغموں پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی احمدالبنا نے پاکستانی کمیونٹی اور قونصل جنرل خالد مجید، ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور قونصل ویلفئر شیراز علی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ایک پرجوش قوم ہے ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے اس تقریب کو ایک یادگار تقریب بنایا ہے انہوں نے کہا ہمارے پاس 800 پاکستانی ملازمین ہیں جن میں ڈاکٹرز اور سروسز کے لوگ شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں احمد البنا اور سی ای او ڈاکٹر ہانی باروم کو شکری ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی کارکنوں کو یہ خوبصورت ہال دیا.ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہسپتال انتظامیہ مزید پاکستانیوں کو طبی اور غیر طبی شعبہ جات میں ملازمتیں فراہم کرے گی. انکا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کو جب بھی قونصل خانہ کی خدمات کی ضرورت پڑے تو قونصل خانہ انکی رہنمائی کرنے پر فخر محسوس کرے گا۔ ہسپتال کے سروسز کے مصری انچارج محمد الحسینی نے پاکستانی لباس زیب تن کرکے پاکستانیوں کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کی۔ سعودی جرمن ہسپتال کی جانب قونصل جرنل خالد مجید کو یادگار شیلڈ دی گئی۔

قونصل جنرل خالد مجید اور احمد البنا نے ہستپال کے محنتی منتخب ملازمین کو نقد انعامات دئے۔ یادگار تقریب کے انعقاد پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام افراد کیلئے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اور اس عزم کا آعادہ کیا گیا کہ اس طرح کی تقریب آئیندہ بھی منعقد ہوتی رہینگی اور پاکستان قونصلیٹ کا تعاون رہے گا۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد امجد عبید نے یوم آزادی کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اور تقریب کے آخر میں پاکستان کی 76ویں سالگرہ کا کیکبھیکاٹاگیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔