اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے بانی مرحوم خادم حسین رضوی کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدعی بیرسٹر مسرور اور مدعا علیہ خادم حسین رضوی دونوں انتقال کرچکے ہیں، موجودہ مقدمے کو نمٹایا جاتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی۔
خادم حسین رضوی کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
