ہومبریکنگ نیوزگھنٹوں کا سفر منٹوں میں ۔۔پاکستانی عوام اورغیر ملکی سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گھنٹوں کا سفر منٹوں میں ۔۔پاکستانی عوام اورغیر ملکی سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(سب نیوز)اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز کردیا گیا۔

نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا نوٹیم جاری کردیا گیا۔ افتتاحی پرواز نے 8 بجکر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ کیا۔اسکردو انٹرنیشنل پرکل پہلی بین الاقوامی پروازکو خوش آمدید کہا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کےمطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسکردوپربین الاقوامی پروازوں کا آغازکیا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پروازچلائے گی۔ یہ سکردو ایئرپورٹ کی پہلی بین الاقوامی پروازہوگی۔

پہلی پروازپرمسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اوردلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گے۔ پروازدبئی سے سکردو اوروہاں سے اسلام آباد آئے گی،جس میں براہ راست سکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافربھی سفر کر سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔