ہومپاکستانبلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دھماکہ، پولیس اہلکار شہید،3زخمی

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دھماکہ، پولیس اہلکار شہید،3زخمی

کوئٹہ(آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور تین افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں ہونے والا بم دھماکہ انتہائی زوردار تھا۔ جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا۔ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایک پولیس اہلکار سمیت تین راہگیر زخمی ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھارت نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے۔ جائے وقوع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے،دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔قلعہ عبداللہ میں ہونے والے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔