Friday, June 27, 2025
spot_img
ہوماوورسیزسپین ، ملاگا میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد

سپین ، ملاگا میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد

ملاگا(سب نیوز)سپین کے صوبے اندالوسیا کے ساحلی سیاحتی شہر ملاگا میں ملک ندیم اور اشتیاق احمد کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہماری فوج ہماری محافظ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اوورسیز پاکستانیوں خاص طور پر بچوں نے اس سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ملک ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی سالمیت کی محافظ ہے جو کوئی بھی پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا سب کچھ ہے پاکستان کی فوج عالم اسلام کی فوج ہے پاکستان کی فوج یا رسول اللہ کی فوج ہے اور اس فوج نے ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا ہے جو کوئی بھی پاک فوج کے خلاف بات کرتا ہے وہ پاکستان کا غدار ہے۔

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے سیمینار میں موجود بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں اور آپ ہمیشہ پوزیٹو پاکستان کی بات کریں تاکہ مخالفین کو ایک مثبت جواب ملے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔