انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے چیف سیکریٹری کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر راناثنااللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس میں راناثنااللہ کے ضمانتی رانا سعید کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس کے متن کے مطابق پولیس راناثنا للہ کو ہر صورت طلبی کےلیے پابند کرے، رانا ثنا کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کیخلاف کارروئی کی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت گجرات نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
