ہومپاکستانگلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ ہو گا

گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ ہو گا

گلگت، گلگت بلتستان میں ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے بھی کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے،

گلگت بلتستان کے داخلی راستوں پر اسکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی۔کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر گلگت بلتستان میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ شام 6 بجے تک کمرشل سرگرمیوں کی اجازت ہو گی، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند ہو گا، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی دو روز بند رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔