ہومتازہ تریناب ہیلمٹ نہ پہننےوالے موٹرسائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ ہوگا ؟عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

اب ہیلمٹ نہ پہننےوالے موٹرسائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ ہوگا ؟عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

لاہور(سب نیوز)عدالت عالیہ لاہور نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کوکہا کہ اس پر رولز بنائیں عدالت اس پر حکم جاری کر دے گی۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خلاف دائردرخواستوں پرسماعت کی۔ عدالت نے لاہور کی سٹرکوں پر ٹریفک وارڈنز کا جگہ جگہ سٹرک بلاک کرکے چالان کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت نے کہا آپ 5 ہراز روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے شہری خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔

عدالت نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش پانی کھڑا ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت ریماکس میں کہا کہ انڈرپاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا،چیف انجینئرایل ڈی اے کوخودبخود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا،عدالت نے پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثرہونے پر رپورٹ طلب کرلی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔