ہومپاکستانراولپنڈی ،ٹرک نے پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالا ،سات افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

راولپنڈی ،ٹرک نے پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالا ،سات افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی سواں پل پر سیمنٹ سے بھرے ٹرک کی بریک فیل ہوگئی ،متعدد گاڑیوں کو کچل ڈالا،سات افراد جاں بحق اور 10سے زائد زخمی کی ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے پانچ گاڑیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ سواں پل پر پیش آیا اوربتایاگیا ہے کہ ٹرک کی بریک فیل ہونےکے باعث حادثہ پیش آیا ۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔