ہوماسلام آبادقرآن پاک کی بے حرمتی،کاشف چوہدری کی قیادت میں احتجاجی مارچ کا اعلان

قرآن پاک کی بے حرمتی،کاشف چوہدری کی قیادت میں احتجاجی مارچ کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )سویڈن میں عدالتی سرپرستی میں عید الاضحی کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وپاکستان بزنس فورم محمد کاشف چوہدری کریں گے،احتجاجی مظاہرے کا آغاز شام پانچ بجے مسجد رابطہ عالم اسلامی سپر مارکیٹ ایف سکس سے ہوگا

ایف سکس تھری میں سویڈن ایمبیسی کی جانب احتجاجی شرکا مارچ کریں گے ۔صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم محمد کاشف چوہدری نے جڑواں شہروں کے تاجروں ،بزنس مینوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی آواز اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ان بے حس سیاست دانوں تک پہنچائیں جنہوں نے اس پر تاحال کوئی موثر ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہم سویڈن ایمبیسی تک اس پر امن احتجاج سے ہم اپنا ردعمل سویڈن حکومت تک پہنچیں گے کہ ان کی اس ناپاک جسارت سے ہمارے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور جب تک وہ اس پر معافی نہیں مانگتے اور اس گھناونے فعل میں ملوث افراد کو سخت سزا نہیں دیتے ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ اغیار کی غلامی کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچاتے ہیں

،مسلمانوں کے آپس کے باہمی اختلافات اور مفادات کی جنگ کی وجہ سے آج ہم دنیا بھر میں دشمن اور اسلام مخالف قوتوں کے نشانے پر ہیں اور اسلام دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑا کر نہ صرف ہمارے وسائل پر قابض ہو رہی ہیں بلکہ اسلام مخالف بیانیے کو اپنا کر ہمارے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچا رہے ہیں ،او آئی سی کا کردار بھی صرف مذمت کرنے تک محدود ہو چکا ہے او آئی سی مسلم ممالک میں اتحاد و اتفاق ،بھائی چارے کو فروغ دینے کے بجائے روایتی چھپ سادھے ہوئے ہیں ہمارے آپس کے اختلافات اور نفرتوں کی وجہ سے اج دشمن ہم پر حاوی ہو چکا ہے اور کئی مسلم ممالک کو معیشت سمیت دیگر ایشو میں جکڑ رکھا ہے

۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک آپس میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کو فروغ دیکر اسلامی قوت کے طور پر سامنے آئیں تاکہ مغرب اور دشمن قوتیں ہمارے اسلامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی جرت نہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا جب تک سویڈن معافی نہیں مانگتا اور ملوث افراد کو سزائیں نہیں دی جاتی پاکستان کو سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے یر فورم پر سویڈن کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئیے انہوں نے عوام اور تاجروں سے مطالبہ کیاکہ سویڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔