ہومبریکنگ نیوزملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنےوالے افرادکو قانون کی گرفت میں لانیکا فیصلہ

ملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنےوالے افرادکو قانون کی گرفت میں لانیکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو خط لکھنے پر وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔حکام کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے فیٹف، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کو ملکی اداروں بالخصوص ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے خلاف خط لکھے تھے جس میں پاکستان پر پابندیاں لگانیکا مطالبہ کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور ای میل لکھی گئیں تھیں اور الزام لگایا گیا تھا کہ پاکستانی ادارے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

حکام کا کہنا ہیکہ غیر ملکی اداروں کو اس قسم کے خطوط لکھنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جن پر پاکستان میں جعلی ادویات اور بلیک میلنگ کے مقدمات ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان افراد کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کیے جاسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔