ہومٹاپ سٹوریملکی معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے، نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام بڑھادیا

ملکی معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے، نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام بڑھادیا


مسلم لیگ ن کے قائد اور  سابق وزیراعظم نواز شریف کے دبئی میں قیام کی مدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دوست ممالک اور سرمایہ کار پاکستان میں سیاسی استحکام کے خواشمند ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ کئی روز سے دبئی میں قیام پزیر ہیں اور انہوں نے فیملی کے افراد کے ساتھ عید بھی دبئی میں ہی منائی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  بھی دبئی میں اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقات کی، ملاقات میں معاشی نظام کی بہتری کے لیے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔

غیر ملکی وفود سے ہونے والی ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات میں استحکام سے ملکی معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر نواز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔