ہومبریکنگ نیوزآڈیٹر جنرل پاکستان کے ملازمین اور ایف سی کے پی کے کی گرانٹ منظور

آڈیٹر جنرل پاکستان کے ملازمین اور ایف سی کے پی کے کی گرانٹ منظور

اسلام آباد(سب نیوز )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے ملازمین کیلئے بیس کروڑ روپے اور ایف سی خیبرپختونخوا کے لیے اربوں روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے لیے بیس کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دی۔

ایف سی خیبرپختون خوا نارتھ کیلئے تین ارب اسی کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ ایف سی خیبرپختون خوا نارتھ کے راشن بل کیلئے بھی دو ارب نوے کروڑروپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ای سی سی اجلاس میں ایف سی خیبرپختون خوا ساوتھ کے راشن بل کیلئے بیاسی کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔