ہومپاکستانخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات سمیت خیبرپخونخوا کے مختلف شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گہرائی139کلو میٹر رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔