ہومبریکنگ نیوزکنٹرول لائن کی خلاف ورزی پربھارتی ناظم الاموردفترخارجہ طلب، شدید احتجاج

کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پربھارتی ناظم الاموردفترخارجہ طلب، شدید احتجاج

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان نیلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامو کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پرشدیداحتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں2 معصوم شہری شہید اور ایک زخمی ہوا،بھارتی اقدام 2003 جنگ بندی معاہدے کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان بھارتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے،شہریوں کونشانہ بنانا انسانی اقدار،عالمی انسانی حقوق و قوانین کے منافی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور پرجنگ بندی معاہدے کیاحترام کیلئیزوردیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت واقعے کی تحقیقات، کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔