کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری کے اگلے سُپر اسٹار کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں کے حوالے سے کھل کر بات کی اور انڈسٹری میں اگلے سُپر اسٹار کے بارے میں بتاتے ہوئے اسٹار ڈم یا شہرت کی کنجی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔
دوران شو، پروگرام کے شرکاء میں سے ایک نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’انڈسٹری میں نئے فنکار آرہے ہیں، ان کے خیال میں ان نئے فنکاروں میں سے اگلا سُپر اسٹار کون ہوگا؟
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ ’سُپر اسٹار ڈم یا شہرت بتاکر نہیں آتی کئی قابل لوگ ہوتے ہیں لیکن وہ سُپر اسٹار نہیں بن پاتے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اسٹار ڈم یا شہرت اللہ تعالیٰ کی دین ہے، کب کس کی قسمت بدل جائے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا‘۔
حنا خواجہ نے انڈسٹری کے اگلے سُپر اسٹار کے بارے میں بتادیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
