Thursday, March 19, 2026
ہومتازہ ترینراجہ پرویز اشرف کے بھائی نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی

راجہ پرویز اشرف کے بھائی نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ جاوید اشرف نے پنجاب پولیس سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جاوید اشرف نے کہا کہ کچھ وڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں پولیس کے بھائیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، میں پنجاب پولیس خاص طور پر متعلقہ افسران سے معذرت کرتا ہوں۔
راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں جذبات میں اکثر ایسے الفاظ ادا ہوجاتے ہیں اس لیے میں پنجاب پولیس سے معذرت چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ جاوید اشرف کی 2 وڈیوز وائرل ہوئی تھی جس میں ایس ایچ او گوجر خان اور چوکی انچارج کی توہین کی گئی تھی۔

https://palegoldenrod-eagle-533514.hostingersite.com/raja-javed-ashraf/

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔