ہومبریکنگ نیوزچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا کی چینی ہم منصب سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا کی چینی ہم منصب سے ملاقات

راولپنڈی (سب نیوز )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ان دنوں چین کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل ساحرشمشادمرزا کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، اور یہ دوستی پاکستانی عوام کے دل ودماغ میں بستی ہے، دونوں ممالک کے فوجی تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔