ہومٹاپ سٹوریصدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کر دی

صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کر دی۔
اعلامیے کے مطابق تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 ء سے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔
صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ہے، صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔