ہومتازہ ترینبھارت میں کورونا کی بدتر صورتحال کے باوجود جلسے کرنے پر مودی کو تنقید کا سامنا

بھارت میں کورونا کی بدتر صورتحال کے باوجود جلسے کرنے پر مودی کو تنقید کا سامنا

نئی دلی،بھارت میں کورونا کی بدتر صورت حال کے باوجود انتخابی جلسے کرنے پر مودی کو تنقید کا سامنا ہے۔

مغربی ریاست بنگال میں مودی نے پہلی بار بڑا ہجوم اکٹھا ہونے پر عوام کو سراہا جس پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ایسا بھی پہلی بار ہے کہ جب ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہیں اور ریکارڈ اموات ہورہی ہیں۔ کانگریس رہنمائوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بنگال میں انتخابی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد برطانوی سائنس دانوں نے بھارت کو ریڈ لِسٹ میں ڈالنے کی تجویز دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔