ہومبریکنگ نیوزبلاول کا دورہ عراق، پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بلاول کا دورہ عراق، پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

نجف:وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ عراق کے موقع پر بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ پاک عراق بزنس فورم اور دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ عراق کے دوران سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل پاکستانیوں کیلئے ویزہ کے خاتمہ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے گئے جبکہ پاکستان اور عراق کے چیمبرز آف کامرس اور کلچرل تعاون کے الگ الگ معاہدوں پردستخط کیے۔

وزہر خارجہ نے کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے مرکز اور نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، موسمیاتی تغیر، تعلیم، صحت اورعراقی ترقیاتی کوریڈور میں پاکستانی محنت کشوں کی شمولیت سمیت اہم امور پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ دورے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر اور وزیراعظم سمیت اعلی حکام سیملاقاتیں کیں۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان قربتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔