جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے ایک دو روز میں نئی پارٹی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
جہانگیر ترین اور دیگر قیادت لاہور پہنچ گئی ہے جہاں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، اس کے نام اور دیگر امور کو آج حتمی شکل دے دی جائے گی۔
جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑنے والوں کے ساتھ آج شمولیت کے لیے معاملات طے کریں گے۔
جہانگیر ترین کے ساتھ مزید سابق ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور رہنما شمولیت کا اعلان کریں گے۔
جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والوں کو آج رات لاہور پہنچنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
