اسلام آباد:رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نیآرمی ایکٹ کیتحت سویلین کے ٹرائل کیخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں آرمی ایکٹ کیتحت سویلین کاٹرائل غیرآئینی قراردینی کی استدعا کی گئی تھی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست پر7 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں ،جن میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں واضح نہیں کیاگیاکہ عوامی مفادکاکون ساسوال ہے؟وزیراعظم، وزیر اعلی ، وزیرخارجہ کوآرٹیکل248کیتحت فریق نہیں بنایاجاسکتا۔عدالت عظمی کے رجسٹرار نے درخواست پر یہ بھی اعتراض عائد کیا ہے کہ ایک ہی درخواست میں متعدد استدعا کی گئی ہیں۔
عمران خان نیحامد خان ایڈووکیٹ کیذریعے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیاکہ کور کمانڈر ہاس لاہور دراصل جناح ہاس اور قانونی طور پر سویلین عمارت ہے۔ اس پر حملے کے مبینہ ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل خلاف قانون ہے، سویلین افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکا جائے ۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کو بھی کالعدم قرار دے۔

