ہومبریکنگ نیوزرانا ثنا اللہ کا بلڈ پریشر ہائی،ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

رانا ثنا اللہ کا بلڈ پریشر ہائی،ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ کو ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث ایف آئی سی منتقل کیا گیا تھا، وزیر داخلہ4 گھنٹے داخل رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے۔

اسپتال حکام کے مطابق ہارٹ اٹیک جانچنے کے لیے کیا گیا ڈراپ آئی ٹیسٹ مثبت آیا، رانا ثناء اللہ کا بلڈ پریشر 160/120 تھا، اب طبیعت بہتر ہے۔ ڈاکٹرز نے رانا ثناء اللہ کو کچھ دن آرام کو مشورہ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔