راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پولیس چھاپے کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت گھر پر موجود نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب ہیں، تھانہ آر اے بازار پولیس نے راجہ بشارت کے خلاف 9 مئی کو مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس کا سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ ، گرفتاری نہ ہو سکی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
