Wednesday, January 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزرینجرز اور پولیس نے گھر داخل ہوکر ملازمین کے بازو توڑ دیئے، شیخ رشید

رینجرز اور پولیس نے گھر داخل ہوکر ملازمین کے بازو توڑ دیئے، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ رات گئے رینجرز اور پولیس نے میرے گھر کے دروازے توڑے اور ملازمین کے بازو توڑ دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات گئے تقریبا 3 بجے رینجرز، اسلام آباد پولیس اور بعض سول کپڑوں میں ملبوس 80سے 90 لوگ میرے گھر ایف سیون فور اسلام آباد میں دروازے توڑ کر داخل ہوگئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں گھرمیں موجود نہیں تھا، رینجرز اور پولیس نے میرے ملازمین کو مار مار کر ان کے بازو توڑ دیے، اور حسب معمول میری دونوں گاڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سامان بکھرا ہوا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا اس حوالے سے ویڈیو پیغام میں بات کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔